گورنر سندھ سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات،برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

124
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات،برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

کراچی۔ 24 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی صورتحال میں بہتری کی حکمت عملی، برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کےمطابق گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد کے صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے تمام متعلقہ وزارتوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کی فراہمی کے موثر نتائج برآمد ہوں گے۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور صنعت کاروں کے مابین رابطہ میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔