گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز کی ملاقات،کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز کی ملاقات،کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی۔ 28 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کے اقدامات،کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کی حکمت عملی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے اس ضمن میں پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، زیادہ اسٹریٹ کرائم والے علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کو امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔