گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کی ملاقات

119

کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، سمندری حدود کی حفاظت میں بحریہ کے کردار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ ناقابل فراموش کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔