گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اہلِ خانہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر خصوصی حاضری

52

کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر خصوصی حاضری دی،مسجد نبوی ﷺ، روضہ رسول ﷺ اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی اور دعاؤں کی سعادت حاصل کی۔یہاں گورنر ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ملک کی سلامتی

معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ مدینہ منورہ میں قیام کے دوران گورنر سندھ نے پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے لبریز روحانی و بابرکت سفر جاری ہے