گور نر پنجاب سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی ملاقات ، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اس کو اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فر ق نہیں پڑیگا،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

81
افتخار علی ملک کی سارک چیمبر کے صدر کے طور پر خدمات اور کامیابیاں قابل ستائش ہیں ،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مخالفین کے جلسے ”کورونا پھیلاﺅ ”مہم کا حصہ ثابت ہوں گے ‘یہ وقت حکومت کیخلاف جنگ لڑ نے کا نہیں کورونا کے خلاف جنگ لڑ نے کا ہے ‘اپوزیشن کی جلسوں کی ضد کسی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزار ی نے گور نرہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں اسمبلی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آج پار لیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور موجودہ حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا اور کامیابیوں کیساتھ آگے بڑ ھے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اس کو اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی فر ق نہیں پڑیگا اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اس لیے اپوزیشن کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ وہ جلسے کر کے خود کو صرف سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ ہم پاکستان کو آگے اور مخالفین پاکستان کو پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں انشا اللہ پاکستان کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔ پہلی بار موجودہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کردیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامز ن ہیں کورونا سے بچائو کیلئے ہر سطح پر ایس او پیز پر مکمل عملددرآمد ضروری ہے۔ ملاقات کے دوران چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عام آدمی کے مسائل حل کر نے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے غر بت جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام جیسے منصوبے کامیاب ثابت ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزار ی نے کہا کہ وزیر اعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے۔ اپوزیشن کو چاہیئےکہ وہ جلسوں کی ضدکو چھوڑ کر کورونا ایس اوپیز پر عمل کرے۔