اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں جولائی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 75.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 کے مقابلے میں جولائی 2023 کے دوران گوشت اور اس سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں 75.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
جولائی 2022 کے دوران 5.6 ارب روپے کا گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کی گئیں جو جولائی 2023 میں بڑھ کر 9.8 ارب روپے ہوگئیں ۔ اس طرح گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 75.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔