- Advertisement -
کراچی۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو کی زیر نگرانی پاکستان کسٹمز ، سندھ رینجرز اور ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایم اے جناح روڈ پر الجدید لکھن کلاتھ مارکیٹ اور اللہ والا مارکیٹ کے خفیہ گوداموں سے کروڑوں روپے مالیت کا کئی ٹن اسمگلنگ شدہ کپڑا اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔
ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران 5سے 6ٹرکوں پر مشتمل کئی ٹن غیر قانونی اسمگل شدہ کپڑا اوربرآمد شدہ سامان جاپان ، یوکے ، کوریا اور چائنا سے غیر قانونی طور پر اسمگل کیا گیا تھا۔4 ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=393918
- Advertisement -