فیصل آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):گھریلو جھگڑے پر بھائی نے اپنی حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ 61 ر۔ب میں بھائی نے اپنی حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ گھریلو جھگڑے پر بھائی مدثر ولد یاسین نے اپنی حقیقی بہن آمنہ دختر یاسین ساکن 61 رب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آمنہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر تھانہ بلوچنی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔