گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ، بیوی کو قتل کرنے کے بعد خاوند نے خود کشی کر لی

139
خود کشی

اوکاڑہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ قادر کالونی میں بیوی کو قتل کرنے کے بعدخاوند نےخود کشی کرلی۔ذیشان اور آمنہ دونوں میاں بیوی تھے۔خاوند نے گھریلو ناچاقی پر پہلے بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا بعد میں چھری سے خود کشی کرلی۔

ترجمان پولیس کے مطابق خاوند مبینہ طور پر نفسیاتی مریض تھا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورنعشوں کو تحویل میں لیکر ہر پہلؤوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے اورنعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے