گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

61

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوئے، اسی دوران 2184 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 258 اموات ہوئیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 229 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 67 لاکھ 75 ہزار 307 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 974 ہے،فعال کیسوں کی تعداد 35 ہزار 110 ہے۔