اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گھڑی چور ، معاشی تباہی، مہنگائی کا مجرم گرفتاری کے ڈر سے زمان پارک سے فرار ہو گیا۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اپنی بیٹی کی طرح بچوں، کارکنوں اور خواتین کو چکما دے کر بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر جھوٹے مقدموں میں بھی بہادری کے ساتھ گرفتار ہوتے ہیں لیکن عمران خان جیسے گیڈر مجرم بھاگ جاتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں عمران_ گھبرانا_ نہیں اور لیڈر _نہیں _گیدڑ ، کے ہیش ٹیگز کے ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گرفتاری کے دوران لی جانے والی تصاویر بھی شیئر کیں۔