15.5 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںگھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،فارن ایجنٹ گھڑی...

گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،فارن ایجنٹ گھڑی چور کوسجھوتہ نہیں، این آر او چاہئیے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا، فارن ایجنٹ گھڑی چور کوسمجھوتہ نہیں، این آر او چاہئیے ۔

ہفتہ کوعمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ روو، چیخو یا پیٹو، تم سے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ، فارن ایجنٹ گھڑی چور کوسمجھوتہ نہیں این آر او چاہئیے ،۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے کیوں ملنا چاہتے ہو ؟گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا،جنہوں نے "رجیم ہٹائی” ، جنہوں نے "امپورٹڈ حکومت” بنائی، جنہوں نے تم پر "حملہ کرایا”، سب سے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہو؟

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنہیں "میرجعفر،میر صادق” کہا، سب کو معاف کرنے کو تیار ہو؟ یہ سمجھوتہ نہیں این آر اوکی منتیں ہیں،سمجھوتے کی بات اس لئے کیونکہ ہیروں، 190 ملین پاؤنڈ کے بند لفافے، القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کو جواب نہ دینا پڑے؟

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=354043

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں