34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںگھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی وتدارکی...

گھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔12جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے گھیاکدوکی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کےلئے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پھل بنتے وقت گھیاکدوکی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشدضرورت ہوتی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز اینڈ پیسٹ وارننگ کوالٹی کنٹرول سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے”اے پی پی“کوبتایا کہ موسم گرماکے دوران لال بھونڈی گھیاکدوکی فصل کے پتوں اور اگے پھول پر حملہ آور ہوکر انہیں کھاجاتی ہے اورجوں جوں حملہ شدت اختیار کرتاہے ویسے ہی گھیاکدوکا پھل سوکھ کر گرنا شرو ع ہوجاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھل کی مکھی تیار شدہ پھل میں سوراخ کرکے گھیاکدومیں داخل ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موزیک وائر کی بیماری سے رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی وجہ سے پھیلتی ہے جس سے ابتداءمیں فصل کے پتے ہلکے سبزرنگ کے ہوجاتے ہیں اس طرح حملہ شدہ بیل پر پھول نہیں بنتا یابہت کم بنتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=373706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں