گیبون میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد جھڑپوں میں دو مظاہرین ہلاک، متعدد زخمی

133

لیبر ویلے ۔02 ستمبر (اے پی پی) افریقی ملک گیبون میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد جھڑپوں میں دو مظاہرین ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورسز اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں دارالحکومت لیبر ویلے میں ہوئیں۔حکام نے ان جھڑپوں میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔مزید دوہلاکتوں کے بعد ملک میں تشدد کے حالیہ واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5ہوگئی ہے۔