گیل کا ریکارڈٹوٹ گیا،بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں تیزترین 10 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

Babar Azam
Babur Azam

لاہور۔21فروری (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں تیزترین 10 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے،بابراعظم نے یہ اعزاز صرف 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا جبکہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ285 اننگز کھیل کر سرانجام دیا تھا۔