37.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںہارس اینڈ کیٹل شو2025 کے تحت گائے اور بھینس کے دودھ اور...

ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کے تحت گائے اور بھینس کے دودھ اور خوبصورتی کے مقابلوں کا آغاز

- Advertisement -

لاہور۔18فروری (اے پی پی):ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کے تحت گائے اور بھینس کے دودھ اور خوبصورتی کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید،سیکرٹری لائیوسٹاک ثاقب علی عطیل اور پارلیمنٹیرین غلام رضا ربیرا نے بہادر نگر اوکاڑہ میں مقابلہ جات کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ساہیوال اور چولستانی گائے اور بھینس کے دودھ اور ان نسلوں کے نر جانوروں کی خوبصورتی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔بہادر نگر فارم پر جانوروں کی کیول کیڈ کابھی انعقاد ہوا ۔کیول کیڈ میں گائیں،بھینسیں،بکریوں اور بھیڑوں کی مختلف نسلوں کی نمائش ہوئی۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے جانوروں کی کیول کیڈ اور میلے میں لگائے گئے تمام سٹالز کا معائنہ کیا۔کمشنر ساہیوال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب کی ثقافت میں لائیو سٹاک کے میلوں کا ہمیشہ سے تاریخی کردار رہاہے اور محکمہ لائیو سٹاک پنجاب اس روایت کو بخوبی زندہ رکھے ہوئے ہے۔

- Advertisement -

سیکرٹری لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ میلوں اور مقابلوں سے مویشی پال کسانوں میں بہتر پیداوار کے حصول کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نمائشوں اور میلوں کے انعقاد سے معاشرے میں صحت مندانہ رجحان پروان چڑھتا ہے۔

ثاقب علی عطیل کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کی نسلی بہتری پر بھی کام کر رہا ہے۔تحقیقی ادارہ برائے افزائشِ حیوانات، بہادرنگر اوکاڑہ میں پہلے روز ساہیوال گائیوں اور نیلی راوی بھینسوں کے مابین دودھ کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے کمشنر ساہیوال ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور پارلیمنٹیرین رضا ربیرا کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین نے سیکرٹری لائیو سٹاک کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=562807

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں