14.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومقومی خبریںہارون اختر خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار...

ہارون اختر خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کا عہدہ سنبھال لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے پیر کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر وزارت کے اعلیٰ حکام نے انہیں وزارت کے مختلف محکموں، جاری منصوبوں اور مستقبل کی پالیسیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ہارون اختر خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کے ویژن کے مطابق صنعتی ترقی مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے اور ملک میں پائیدار ترقی کے لیے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کا دارومدار صنعتوں کے فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے پر ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزارت صنعت و پیداوار ملک میں صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی تاکہ نہ صرف مقامی صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بھی ایک موزوں فضا قائم ہو۔

- Advertisement -

صنعتی شعبے کی ترقی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور معیشت مستحکم ہوگی۔ہارون اختر خان نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعظم کی ترجیحات کے مطابق صنعتی ترقی کو اولین حیثیت دی جائے گی اور اس شعبے میں درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ٹھوس اور جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صنعتوں کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں ایک مضبوط صنعتی معیشت کے طور پر ابھر سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570767

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں