ہاکی کی جدید ٹیکنیک کو اپنایا جائے ،پاکستان کو رانا نعیم جیسے کوچز کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللہ

27
ہاکی کی جدید ٹیکنیک کو اپنایا جائے ،پاکستان کو رانا نعیم جیسے کوچز کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو رانا نعیم جیسے جدید ہاکی کو سمجھنے والے کوچز کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین چیمپئین رانا نعیم اور چاچو محمد اشفاق سے دوران ملاقات کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی کی بہتری اور سنہری دور کی واپسی اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہاکی کی جدید ٹیکنیک کو اپنایا جائے ،یورپئین ہاکی لیگ چیمپئین انڈر 14 اور سینئر کوچ رانا نعیم اس معیار پر پورا اترتے ہیں،انشاءاللہ عنقریب انہیں اہم ذمہ داری دی جائے گی ،پاکستانی عوام اور شائقین پاکستان کو دوبارہ وکٹری سٹینڈ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے رانا نعیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔