- Advertisement -
سرگودھا۔ 11 فروری (اے پی پی):سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ ہرا بھرا پاکستان حکومت کا بہترین منصوبہ ہے،اس کے ساتھ ساتھ درخت کاٹنے والے افراد کو قرار واقعی سزا د ی جائے تب ہی پاکستان فضائی آلودگی سے محفوظ رہ سکے گا ۔
منگل کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ نے 1400 سال پہلے کہا تھا کہ دوران جنگ بھی درخت نہ کاٹے جائیں ، آج دنیا اس بات کو مان رہی ہے ، ہم نبی پاکؐ کی باتوں پر عمل کرکے ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی مملکت بنا سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا کردا ادا کرنا ہو گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559022
- Advertisement -