25.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،نادہندہ پراپرٹی ٹیکس یونٹس کو سیل کر کے چار ملین روپےخزانہ...

ہری پور،نادہندہ پراپرٹی ٹیکس یونٹس کو سیل کر کے چار ملین روپےخزانہ میں جمع کروا دیئے گئے

- Advertisement -

ہری پور۔ 23 اپریل (اے پی پی):ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفس ہری پور کی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ای ٹی او ہری پور پرویز اختر کی زیر نگرانی انچارج انسپکٹر محبوب الہٰی نے دیگر نفری کے ہمراہ حسن ابدال روڈ نزد بوائز کالج پر متعدد نادہندہ پراپرٹی ٹیکس یونٹس کو سربمہر (سیلڈ) کر کے چار ملین روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی کر کے داخل خزانہ کر دی۔ انہوں نے ٹیکس نادہندگان کو متنبہ کیا کہ اپنا گھر اور دیگر پراپرٹی کو سربہمر ہونے سے بچانے کیلئے اپنے ٹیکسز فوری طور پر جمع کروائیں، ایسا نہ کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی بروقت ادائیگی کے ذریعہ ہی حکومتیں چلتی ہیں، اگر آپ اپنا ٹیکس بروقت جمع نہیں کروائیں تو ادارہ خود حرکت میں آئے گا جس سے آپ کا نقصان زیادہ ہو سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586227

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں