- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 10 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر کے 8 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ طارق عزیز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبادت علی سکنہ ڈھینڈہ کو گرفتار کر کے پانچ کلو 90 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ انچارج چوکی پنڈ منیم نعمان طاہر نے ملزم محمد ابراھیم سکنہ بصیرہ کے قبضے سے تین کلو 248 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558364
- Advertisement -