ہری پور پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کر کے چرس برآمد کرلی

Suspects arrested
Suspects arrested

ہری پور ۔ 20 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 5 کلو 380 گرام چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث رحمت شاہ ولد خان سکنہ کیمپ نمبر 20 کو گرفتار کر کے 5 کلو380 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔