26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، نیشنل ایکشن پلان کی...

ہری پور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ برآمد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 05 مئی (اے پی پی):ہری پور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ و نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائیں اور بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایات پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے 2 یوم کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

سرچ آپریشن کے دوران 1200 گھروں کی چیکنگ کی اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت 38 اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت 15 مقدمات کا اندراج کیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس نے 5 رائفلیں، 58 بندوقیں، 68 پستول اور 6 ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔ اس دوران 110 مشتبہ افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592514

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں