33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور پولیس کا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات...

ہری پور پولیس کا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

ہری پور۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نےمنشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 منشیات فروش گرفتار کر کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5 کلو 385 گرام چرس ،3کلو 765 گرام ہیروئن اور264 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ چن ذیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث یاسر ولد اورنگزیب سکنہ درویش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 565 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی زیر نگرنی کاروائی کرتے ہوئ ے منشیات فروشی میں ملوث ساجد ولد اورنگزیب سکنہ ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام ہیروئن اور 160 گرام آئس برآمد کر لی ۔ایس ایچ او تھانہ کھلا بٹ محمد امتیازنے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اختر زمان ولد شیر افضل سکنہ ڈوئیاں آبی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 27 گرام چرس اور 54 گرام آئس برآمد کرلی ۔

- Advertisement -

ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ہمراہ نفری کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث ساجد محمود ولد محمد نذیر سکنہ پنڈگاکھڑا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 430 گرام چرس اور محمد گل فراز ولد میم فیروز سکنہ بونیر کو گرفتار کرکے 50 گرام آئس برآمد کرلی۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ عبدالغفور خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشد خان کی زیر نگرانی منشیات فروش محمد احسن جمیل ولد محمد جمیل سکنہ کو ٹ نجیب اللہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 928 گرام چرس برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کرلیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386881

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں