کابل ۔14اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے افغانستان بھر میں ہزاروں ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کی ہے۔
اقوام متحدہ کے خبر رسا٘ ں ادارے کے مطابق یو این ایچ سی آر افغانستان نے ٹویٹ کیا کہ یو این ایچ سی آر نے متعدد امدادی ایجنسیوں کے اشتراک سے کابل ، قندھار ، قندوز اور بلخ صوبوں میں مجموعی طور پر 4،506 افراد کو گھریلو اشیاء فراہم کی ہیں ۔
ایجنسی نے کہا کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہم نے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 665 افراد کو نقد گرانٹ فراہم کی جبکہ کابل اور ہرات میں 973 افراد نےنقد رقم وصول کی ۔ اقوام متحدہ متعدد غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر موسم سرما سے قبل بحران زدہ افغانیوں کو امدادی سامان فراہم کررہے ہیں ۔
یو این ایچ سی آر نے مزید کہاکہ افغانستان میں بے روزگاری کی شرح اور بڑھتی ہوئی غربت کے ساتھ معاشی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔
.