ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ،تین سکالرز نے بیک وقت ایم فل کامیابی سے مکمل کر لی

50

مانسہرہ۔ 08 جولائی (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کے تین سکالرز نے بیک وقت ایم فل کامیابی سے مکمل کر لی۔ سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالہ جات کا کامیاب دفاع کیا۔

حفصہ ارشد، شہناز بی بی اور سید خان نےاپنی تحقیقی سرگرمیاں مکمل کیں۔حفصہ ارشد نے اپنا تھیسزانٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی میں پاکستان سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صباحت جلیل کی زیر نگرانی مکمل کیا جبکہ شہناز بی بی ایبٹ آبا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر رضوان نے شہناز بی بی اور سید خان کے سپروائز کی خدمات سر انجام دیں۔

سکالرز نے پبلک ڈیفنس میں شرکاء کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور اپنے متعلقہ تحقیقی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرسکالرز کے ایگزامنر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈاکٹر منظور احمد، ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ عائشہ عالم سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اورسکالرز بھی موجود تھے۔