ہماری عبادتوں کے اثرات ہماری معاشرتی زندگی پر بھی رونما ہونے چاہئیں، وزیر مذہبی امور انیق احمد کا سیرت خاتم النبین ﷺ کانفرنس سے خطاب

98

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ ہماری عبادتوں کے اثرات ہماری معاشرتی زندگی پر بھی رونما ہونے چاہئیں، ذوق عبادت کے ساتھ ساتھ حسن معاشرت بھی ضروری ہے۔ وہ جمعہ کو فیصل مسجد میں منعقد ہونے والی سیرت خاتم النبین ﷺ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انیق احمد نے کہا کہ ختم نبوت ہو چکی، کار نبوت باقی ہے، ہر فرد ملت کے مقدر کا ستارہ ہے، ہمیں سیرت سے ہر شعبے میں رہنمائی نصیب ہوتی ہے۔ انیق احمد نے کہا کہ علماء کو چاہیے کہ اہل وطن کو مایوسی سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں، ریاست کیلئے ہر آنے والا دن ہمارے پچھلے دن سے بہتر ہے۔

انیق احمد نے کہا کہ علماء تحقیق کے حوالے سے نئے موضوعات کو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی گفتگو میں عہد کا لمس ہونا انتہائی ضروری ہے۔