29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت...

ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

- Advertisement -

سیالکوٹ ،30 اپریل (اے پی پی):پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اس کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں۔ ملکی سلامتی، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں۔ قوم اپنے سپاہیوں پر فخر کرتی ہے جو ہر مشکل گھڑی میں سینہ تان کر دشمن کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی افواج دفاعِ وطن کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر غیر متزلزل اعتماد ہے اور آج کا نوجوان وطن سے محبت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ تقریب میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590206

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں