24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومشوبزہمارے معاشرے میں مضبوط خاتون کے حوالے سے نظریہ تبدیل ہونے کی...

ہمارے معاشرے میں مضبوط خاتون کے حوالے سے نظریہ تبدیل ہونے کی ضرورت ہے ، سدرہ نیازی

- Advertisement -

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):اداکارہ سدرہ نیا زی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مضبوط خاتون کے حوالے سے نظریہ تبدیل ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے حالیہ انٹرو یو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک خود مختار اور مضبوط خاتون کے بارے میں منفی رائے قائم کردی گئی ہے لیکن اس تصور یا نظریے کوختم ہونا چاہیے اور اس حوالے سے بنائےگئے دقیانوسی تصورات کو رد کیا جانا چاہیے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اداکاری ان کا شوق نہیں ہے اور وہ اس پیشے میں خود کو ان فٹ محسوس کرتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اداکار عدنان صدیقی اور صبا قمر شوبز کی دو ایسی شخصیات ہیں جو کہ ہر اداکار کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور کسی قسم کے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہیں کیونکہ وہ اپنی قابلیت سے واقف ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=427608

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں