ہمارے نظام میں کالی بھیڑوں کے ذریعے حق آزادی اظہار کا بڑے عرصے سے غلط استعمال کیا جارہا ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری

57
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ہمارے نظام میں کالی بھیڑوں کے ذریعے حق آزادی اظہار کا بڑے عرصے سے غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔ اتوار کے روز زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے ان کی ڈس انفارمیشن کی رپورٹ کے بعد ان کے بے نقاب ہونے کے بعد ہمیں ان عناصر سے نمٹنے کے طریقوں پر دوبارہ غور کرنا چاہیے ۔ زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بیشتر لبرل جمہوریتوں میں بھی آزادی اور غداری کے مابین لائن کھینچنا سب سے زیادہ ضروری ہے ۔