31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںہمیں اپنے اردگرد موجود خصوصی افراد کی باعزت مدد کرکے انسانیت کا...

ہمیں اپنے اردگرد موجود خصوصی افراد کی باعزت مدد کرکے انسانیت کا پرچم بلند کرنا چاہیے، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی

- Advertisement -

ملتان ۔ 23 مئی (اے پی پی):سابق ڈائریکٹر کالجز ماہر تعلیم و ادیب پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود خصوصی افراد کی باعزت مدد کرکے انسانیت کا پرچم بلند کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ نے سپیشل افراد کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے،آج کے دن ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ان سپیشل افراد کا سہارا بنیں گے تاکہ یہ لوگ معاشرے کے کارآمد شہری بن کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی ڈیپارٹمنٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان، ملتان کالج آف آرٹس بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ ’’پوسٹر مقابلہ‘‘ جس کا عنوان ’’بصری آرٹس کے ذریعے خصوصی تعلیمی اداروں کا چہرہ بلند کرنا‘‘تھا ، کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت پرنسپل ملتان کالج آف آرٹس بی زیڈ یو ملتان ڈاکٹر صوفیہ عمر نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول اف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت خانیوال میاں محمد ماجد، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سجادہ نشین دربار حضرت دائود جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، ماہر تعلیم و سماجی رہنما پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی اور سماجی رہنما رشید عباس خان شامل تھے۔ نعیم اقبال نعیم اور ڈاکٹر ریاض حسین نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم جتنا ہوسکے ان سپیشل بچوں کے لیے کام کریں ،انشاءاللہ یہی بچے ہم سے کہیں اچھا پرفارم کرینگے اور ملک کے کارآمد شہری ثابت ہونگے۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں تحائف اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600682

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں