30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںہمیں 8 افراد کو ریسکیو کر نے والے اپنے ہیروز پر...

ہمیں 8 افراد کو ریسکیو کر نے والے اپنے ہیروز پر فخر ہے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہے، 8 افراد کو ریسکیو کر کے انہوں نے بہادری کا ایک نیاباب رقم کیا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ بٹگرام میں ہمارے ہیروز چیلنج سے پوری طرح نبردآزما ہوئے ۔ ہماری فوج، انتظامیہ اور مقامی جوان مردوں نے مل کر بڑے خطرے کو ٹال کربہادری کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے 8 افراد کی زندگیاں بچا کر ہمارے اتحاد کی قوت کا ایک مرتبہ پھر مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس واقعہ کے نتیجے میں آج ہمارا قومی جذبہ ابھرکر سامنے آیا ہے ۔ہمارے ہیروز قابل فخر ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381687

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں