ہم بچوں کے لئے جامع ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، شرکت، وقار اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹویٹ

Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم بچوں کے لئے جامع ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، شرکت، وقار اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ اور اس کے مستقبل کی خوشحالی کی واحد ضمانت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن پر ہم اپنے تمام بچوں کے لئے جامع ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، شرکت، وقار اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں جیسا کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن میں تصور دیا گیا ہے۔