19.4 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںہم دبائو کے بغیرامریکا سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، ایران

ہم دبائو کے بغیرامریکا سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، ایران

- Advertisement -

تہران ۔21فروری (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کوئی قیمت ادا کئے بغیرامریکا سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں ۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے حکومتی ارکان اور ایران کے گورنر کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ کوئی ہماری گردن ناپے اور پھر کہے کہ آؤ مذاکرات کر یں ۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر نے گذشتہ تمام پاسداریوں کو نظر انداز کر دیا۔انہوں نے کہاکہ ایران مذاکرات سے قبل کوئی ایسی ڈیل یا شرط کا حصہ نہیں بن سکتا جس میں امریکا کو اسرائیل کی حمایت شامل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات چاہتے ہیں مگر ڈونلڈ ٹرمپ ہماری گردن ناپ رہے ہیں ، ایران ایسے مذاکرات کو مسترد کر تا ہے جس میں دبائو شامل ہو ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564464

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں