ہم وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

70

دوشنبے ۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنطیم سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ہمارا بنیادی معاشی نکتہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنا ہے۔

جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے ایک اور موقع فراہم کیا ہے، ہم اس خطے میں علاقائی تعاون چاہتے ہیں، ہم اس موقع پر افغانستان کے مسئلہ پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ دن جلد آئے گا جب افغانستان بھی اس سربراہی اجلاس میں بھرپور شرکت کرے گا۔