17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے...

ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے،شامی عبوری صدر

- Advertisement -

دمشق۔10مارچ (اے پی پی):شام کے صدر احمد الشرع نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ شام کو خانہ جنگی میں نہیں گھسیٹا جائے گا۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریر میں کہا کہ شام کو سابق حکومت کی باقیات کے خطرے کا سامنا ہے۔

انہوں نے شہری امن کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی باقیات کے پاس فوری طور پر ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور شام کو خانہ جنگی میں نہیں گھسیٹا جائے گا۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ سابق حکومت کی باقیات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی شہریوں کا خون بہانے میں ملوث ہے اس کا احتساب کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے شام کے معاملات میں مداخلت یا فتنہ پھیلانے کی کسی بھی کال یا اپیل کو جرم قرار دینے پر زور دیتے ہوئےکہا کہ وہ کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شام کے ساحل پر موجود لوگوں سے ان کی بات سننے کے لیے رابطہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے دمشق کے ضلع مزہ کی مسجد الاکرم میں دیئے گئے مختصر خطاب میں شہری امن اور قومی اتحاد کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ ساحل پر جو کچھ ہوا متوقع چیلنجز کے اندر تھا۔ وہ سابق حکومت کی باقیات کی طرف سے اختلاف پھیلانے اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کا حوالہ دے رہے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570695

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں