حیدرآباد21مارچ (اے پی پی)ہندوں کے مذہبی تہوار ہولی کی تقریبات دوسرے دن بھی جوش و خروش سے جاری رہیں ، ہندو نوجوانوں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر گشت کیا اور بھجن گاتے ہو ئے ہولی کے رنگ بکھرے جبکہ ہندوں کے محلوں میں ہانڈی پھاڑ نے کا دلچسپ مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر مختلف ہالوں میں تقریبات بھی منعقد ہوئیں سرے گھاٹ پر واقع راما پیر کے مندر ، سخی پیر ، لیاقت کالونی ،مسان روڈ ، حیدرآباد کینٹ ،برکت بھائی پارک ،حسین آباد ، لطیف آباد اور کوٹری کے مندروں میں پوجا پاٹ ہوئیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں –