ہنڈا اٹلس کار ز کےمنافع میں 9 ماہ کے دوران 6.90 فیصد اضافہ

105
Benefits of Honda Atlas Cars
Benefits of Honda Atlas Cars

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ہنڈا اٹلس کار ز کےمنافع میں 9 ماہ کے دوران 6.90 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے 9 مہینوں کیلئے ہنڈا اٹلس کارز کو 1.03 ارب روپے منافع حاصل ہوا ہے جبکہ اپریل تا دسمبر 2023 کے دوران کمپنی کو 963.5 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔

اس طرح 2023 کے آخری 9 ماہ کے مقابلہ میں 2024 کی آخری 3 سہ ماہیوں میں ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں 66.5 ملین روپے یعنی 6.90 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔