27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںہوا نینگ شانڈونگ روی (پاکستان) انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا "ہوا نینگ پاکستان...

ہوا نینگ شانڈونگ روی (پاکستان) انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا "ہوا نینگ پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج کے ذریعے مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کا ایک بڑا قدم

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہوا نینگ شانڈونگ روی (پاکستان) انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ جو ساہیوال کول پاور پلانٹ کی معروف چینی کمپنی ہے، نے اپنے سماجی ذمہ داری کے وژن کو ایک عملی حقیقت میں بدلتے ہوئے "ہوا نینگ پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج کے ذریعے مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کا ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کالج کا قیام حکومت پنجاب کے اشتراک سے عمل میں آیا، جو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک میں ایک اعلیٰ معیار کا فنی ادارہ ہے۔

جنوری 2025 میں ادارے نے "آئی ٹی فنڈامنٹلز اینڈ ایپلی کیشنز” کے عنوان سے ایک مفت کورس کا آغاز کیا، جو خاص طور پر ساہیوال کی نوجوان لڑکیوں کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ کورس کا اختتام گزشتہ روز ہوا۔اس موقع پر ایچ پی وی ٹی سی کے سربراہ وو شیاؤلونگ، ایچ ایس آ ر ای کے ڈائریکٹر ایچ آ رچن داپینگ، اور حکومت پنجاب کے نمائندہ محمد ہارون نے شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکا نے کہا کہ یہ تربیت صرف کمپیوٹرز کے بارے میں نہیں تھی، بلکہ یہ ہمارے لیے ایک بامعنی سیکھنے کا تجربہ تھا جس نے ہمیں اعتماد دیا۔ پہلی بار لگتا ہے کہ ہم ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

ہوا نینگ پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج نے خواتین کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کرتے ہوئے انہیں مفت ٹیوشن، رجسٹریشن، درسی مواد، آمد و رفت، دوپہر کا کھانا اور سرکاری اسناد کی رجسٹریشن فراہم کی۔ ادارہ نہ صرف تعلیم دیتا ہے بلکہ صنعتی دوروں اور جدید سہولیات کے ذریعے عملی تربیت بھی مہیا کرتا ہے، جیسا کہ پاور پلانٹ وزٹ اور ورچوئل ریئلٹی ٹریننگ رومز وغیرہ شامل ہیں ۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کے سی ای او نے کہاکہ ہم جو روشنی بجلی سے دیتے ہیں، وہ عارضی ہے؛ لیکن جو روشنی تعلیم سے دیتے ہیں، وہ ہمیشہ کے لیے ہے۔

فی الحال کالج چار مختصر کورسز چلا رہا ہے جن میں الیکٹریشن، ویلڈنگ، چینی زبان، اور آئی ٹی کورس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 49 تربیتی زونز جدید تعلیم کے ذریعے طلبہ کی قابلیت نکھار رہے ہیں، جس میں ان شعبوں میں لڑکیوں کی شمولیت ایک انقلابی پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف تعلیم کا مرکز ہے بلکہ ایک سماجی تحریک کا آغاز بھی ہے،ایسی تحریک جو پاکستان کی نوجوان نسل کو ترقی، ہنر اور خود اعتمادی سے روشناس کر رہی ہے۔

ایک ایسے ملک میں جہاں مفت تعلیم فراہم کرنے والے فنی ادارے نایاب ہیں، اور لڑکیوں کے لیے ایسے ادارے اور بھی کم، وہاں اس کالج نے ایک نیا معیار قائم کر رہا ہے۔ خاص طور پر آئی ٹی کورس کو صنفی مساوات کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی جیسے شعبوں میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دے رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580761

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں