28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںہولگر رونے نے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو ہرا کر بارسلونا اوپن...

ہولگر رونے نے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو ہرا کر بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

- Advertisement -

بارسلونا۔21اپریل (اے پی پی):ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے نے سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو شکست دے کر اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ڈنمارک کے 21 سالہ ٹینس سٹار ہولگر رونے نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کیریئر کا پانچواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 72 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے اور سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز آمنے سامنے تھے جس میں ڈنمارک کے 21 سالہ ٹینس سٹار ہولگر رونے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8)اور 2-6 سے ہر اکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

- Advertisement -

یوں ہولگر رونے نے ریڈ ہاٹ فیورٹ کارلوس الکاراز کو تیسری بارسلونا اوپن ٹینس ٹرافی سے محروم کر دیا ۔اس فتح کے بعد ہولگر رونے نے دوسالوں میں اپنا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کارلوس الکاراز نے 2022 اور 2023 میں بارسلونا اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں شکست کے بعد کارلوس الکاراز مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584828

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں