ہیری بروک کے لئے ورلڈ کپ کے دروازے بند نہیں ہوئے، جوز بٹلر

جوز بٹلر
ہیری بروک کے لئے ورلڈ کپ کے دروازے بند نہیں ہوئے، جوز بٹلر

لندن۔25اگست (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہیری بروک کے لئے ورلڈ کپ کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ ہیری بروک نے گزشتہ روز ناردرن سپرچارجرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 41 بالوں پر شاندار سنچری سکور کرکے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ہے۔ بین سٹوکس کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد بطور بلے باز ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کی وجہ سے ہیری بروک کو 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

ہیری بروک نیوزی لینڈ کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی چار میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے انگلش سکواڈ میں شامل ہیں۔ انگلش کپتان جوز بٹلر نے اس موقع پر کہا کہ ابھی ورلڈ کپ میں کافی باقی ہے اس لئے ہم انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہیری بروک ایک لاجواب کھلاڑی ہے، صرف بدقسمتی سے اس وقت ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہیں ہے۔ بین سٹوکس ایک شاندار کھلاڑی ہے ، اس کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس لیے یہ واقعی ایک مشکل انتخاب ہے۔