ہیملٹن ٹیسٹ کا دوسرا روز، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 271 رنز پر آﺅٹ ، جیت راول نے نصف سنچری سکور کی، سہیل خان کی 4 وکٹیں، پاکستان نے 76 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں

104

ہیملٹن ۔ 26 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ٹیم ہیملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، جیت راول نے نصف سنچری سکور کی، سہیل خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کی 76 رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں اور اسے نیوزی لینڈ کی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کےلئے مزید 195 رنز درکار ہیں، بابر اعظم 34 اور سرفراز احمد 9 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ ٹم ساﺅدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق سیڈن پارک ہیملٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 77 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو جیت راول 35 اور روس ٹیلر 29 رنز پر کھیل رہے تھے