ہیٹی میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے15افراد ہلاک ، 8 لا پتہ

114
ہیٹی میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے15افراد ہلاک ، 8 لا پتہ

پورٹ او پرنس۔6جون (اے پی پی):ہیٹی میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے15افراد ہلاک اور 8 لا پتہ ہو گئے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ملک بھرسے 13ہزار400افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے جبکہ 7ہزار 400 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔