یران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی

110

واشنگٹن۔6جون (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت افغانستان اور ایران سمیت 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جن ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں افغانستان، ایران، صومالیہ، لیبیا، سوڈان، یمن، میانمار، چاڈ، کانگو، ہیٹی، اریٹیریا اور ایکواٹوریل گنی شامل ہیں۔جبکہ سات ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندی عائد کی گئی ہے جن میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرا لیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کا اطلاق پیر کے روز سے ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ سال 2017 میں صدر ٹرمپ نے متعدد ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی عائد کی تھی جن میں اکثریت مسلمان ممالک کی تھی۔