36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیمنی اور اماراتی افواج یمن کے شہرالمکلا شہر میں داخل

یمنی اور اماراتی افواج یمن کے شہرالمکلا شہر میں داخل

- Advertisement -

یمنی اور اماراتی افواج یمن کے شہرالمکلا شہر میں داخل
صنعاء۔ 25 اپریل (اے پی پی) یمن کے سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی صدر منصور ہادی کی حامی افواج المکلا شہر میں داخل ہو گئی ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اِس پیش قدمی میں متحدہ عرب امارت کی افواج بھی یمنی فوج کے ساتھ ہیں۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ نے جنوبی یمن کے سٹریٹیجک نوعیت کے ساحلی شہر پر گزشتہ کچھ ماہ سے قبضہ کر رکھا تھا۔ المکلا میں یمنی فوج کے ٹینک اور بکتر بند دستے بھی داخل ہوئے ہیں۔ مقامی شہریوں نے بھی برطانوی نیوز ایجنسی کو شہر میں ان فوجیوں کے داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں