یمن میں مہاجرین کی کشتی پر حملے کی تحقیقات کی جائیں، اقوام متحدہ

87

اقوام متحدہ ۔ 21 مارچ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے یمن کے مغربی ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی پر ہونے والے فضائی حملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 40 سے زائد ایسے بے یار و مددگار انسانوں کو نشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی تشدد اور مسلح تنازعات کے باعث ہجرت پر مجبور تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تارکین وطن کی کشتی پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔