یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کا مندی سے آغاز

95

لندن ۔ 9 اپریل (اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی رہی، ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران سٹاک 0.3 فیصد گرگیا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس منگل کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران گر کر 7430.59 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس کم ہوکر 11927.01 پوائنٹ اور سی اے سی 40 انڈیکس کمی کے ساتھ 5453 پوائنٹ رہا۔