یورپی مارکیٹس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ

216

پیرس ۔ 17 مئی (اے پی پی) یورپ کی مارکیٹس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔پیرس میں ستمبر کیلئے گندم کی سپلائی کے نرخ 1 یورو (0.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 162.50 یورو فی ٹن رہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے آغاز سے ہی فرانس سے گندم کی سپلائی میں اضافہ ہوا ہے۔توقع ہے کہ آئندہ ہفتے بھی ایک بحری جہاز 66 ہزار ٹن گندم لے کر تھائی لینڈ روانہ ہوگا۔