یورپی گندم کے نرخوں میں اضافہ

68

پیرس ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) یورپی گندم کے برآمدی نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔یورو نیکسٹ پیرس کی بین القوامی منڈی میں مارچ کے لئے فلور ملوں کے لئے گندم کی ترسیل کے سودے 1.50 یورو کے اضافے کے ساتھ 202.50 یورو فی ٹن فری آن بورڈ طے پائے۔منڈی میں دسمبر کے لئے کنساس اور شکاگو کے لئے گندم کے فی ٹن سپاٹ نرخوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔