یورپی یونین اور آسیان کی طرح خطے میں رابطہ کاری اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،ہمارا مقصد علاقائی تجارت اور روابط کو بڑھانا ہے ،عبد الرزاق دائود کا بزنس فورم سے خطاب

74

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور آسیان کی طرح خطے میں رابطہ کاری اور تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،ہمارا مقصد علاقائی تجارت اور روابط کو بڑھانا ہے جمعرات کو پاکستان۔

تاجکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ آپ ہماری بندرگاہ کے ذریعہ تجارت کریں جبکہ ہم تاجکستان کی زمینی راستے کو تجارت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں،ہم کو مسائل کے خاتمے کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور فارما سیوٹیکل کے شعبوں میں جائنٹ وینچر قائم کرنا چاہتے ہیں ،نجی شعبہ کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے میں تاجر برادری سے کہتا ہوں کہ وسطی ایشیائی مارکیٹ میں داخل ہوں اور تمام کاروباری شعبوں میں مواقع تلاش کریں۔